انڈونیشیا: طیارہ تباہ، اٹھارہ افراد ہلاک

فائل فوٹو
Image caption انڈونیشیا میں ایوی ایشن کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔

انڈونشیا میں حکام کے مطابق ایک طیارہ جس میں اٹھارہ افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ طیارہ جمعرات کے روز ملک کے نغربی علاقے سماٹرا پر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔

انڈونیشیا: جہاز پرواز کے دوران لاپتہ

حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں سماٹرا کے گاؤں بہروک کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

انڈونیشیا میں وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق CASA C-212 جہاز سماٹرا سے صوبہ آچے کی جانب ایک گھنٹے کی پرواز پر تھا۔

ترجمان کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کو ایمرجنسی کا سگنل بھیجنےکے بعد جہاز کا رابطہ ٹوٹ گیا۔

انڈونیشیا کی جغرافیائی صورتحال کے باعث زیادہ تر انحصار فضائی سفر پر کیا جاتا ہے ۔ ملک میں تقریباً 18000 جزیرے ہیں جن تک رسائی بذریعہ جہاز ہی ممکن ہے۔ لیکن یہاں ایوی ایشن کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔

مئی میں انڈونیشیا کے ایک مسافر طیارے کے حادثے میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ طیارہ مشرقی صوبہ مغربی پاپوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس سے قبل یورپ نے اپنی فہرست سے انڈونیشیا کی چار ایئر لائنز کی پروازوں کوخارج کیا تھا جن میں گرودا، منڈالا، ایئر فاسٹ انڈونیشیا اور پریمیئر ایئر لائنز شامل ہیں۔ یورپ کے مطابق ان ایئر لائنوں میں بہتری لانے کی ضرورت تھی۔

اسی بارے میں