سعودی عرب میں جھڑپ چودہ زخمی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لڑائی میں چودہ افراد جس میں گیارہ سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطیف کے شہر میں بیرونی قوتیں ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا اشارہ ایران کی طرف ہے۔

قطیف میں شیعہ آبادی کی اکثریت ہے۔

قطیف کے شہر میں اس سال مارچ میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والوں کی طرف سے ’ڈے آف ریج‘ منانے کے موقع پر ہوئے تھے۔