چین: ٹریفک حادثات میں چھپن افراد ہلاک

Image caption چین میں سالانہ ایک لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں

چین میں حکام کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں پینتیس نوجوانوں سمیت چھپن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی شہر تائجن میں جمعہ کو ایک سکول بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ طالب علموں کو لے کر سکول جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں پینتیس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی چین کی ایک موٹر وے پر ایک تیز رفتار بس نے ایک گاڑی کو ٹکر مار دی۔

اس کے علاوہ مشرقی چین کی ایک موٹر وے پر دھند کے باعث ایک پک اپ گاڑی کے الٹنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

وسطی ہنان صوبے میں ایک ٹرک کے وین سے ٹکرانے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں سالانہ ایک لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک اور پانچ لاکھ کے قریب زخمی ہو جاتے ہیں۔

اسی بارے میں