’ایران کی مبینہ سازش خطرناک رجحان‘

ہلیری کلنٹن تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption تہران میں حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔

امریکی وزیرِخارجہ ہلیری کلنٹن کے مطابق سعودی سفارت کار کو ہلاک کرنے کی ایران کی مبینہ سازش ایران کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت میں ایک خطرناک اضافہ ہے۔

محترمہ کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے تہران میں حکومت کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا۔

دوسری جانب پنٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کا ردِ عمل سفارتی اور قانونی سطح پر ہوناہیے مسٹر جان کربی کا یہ بیان بظاہر کسی بھی طرح کی فوجی کارروائی کے امکانات کو رد کرتا ہے۔

اس سے قبل ایران کے وزیرِخارجہ علی اکبر صالحی نے امریکہ کو ان الزامات کے پیشِ نظر کسی بھی طرح کی محاذ آرائی کے خلاف خبردار کیا تھا۔

امریکہ نے دو ایرانیوں پر فرد جرم عائد کی ہے جن پر واشنگٹن میں سعودی سفارت کار پرحملہ کرنے اور واشنگٹن میں ہی سعودی اور اسرائیلی سفارت خانوں پر دھماکے کرنے کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔

اسی بارے میں