ترکی میں زلزلہ، درجنوں ہلاک

ترکی میں زلزلہ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

ترکی کے مشرقی شہر وان اور قریبی علاقوں میں اتوار کو طاقتور زلزلے سے کم سے کم ایک سو اڑتیس لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوگ کی ایک بڑے تعداد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے ہے جن کی تعداد کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

زلزلے کے بعد رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

زلزلہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے ایک بج کر اکتالیس منٹ پر آیا اور اس کی سدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ دو تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے بیس کلومیٹر نیچے تھا۔

اتوار کی شام کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت چھ اور پانچ اشاریہ چھ تھی۔ ان جھٹکوں کے بعد ہزاروں لوگوں نے رات شدید سردی میں کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

اسی بارے میں