مصر میں فوج کے خلاف مظاہرے

مصر میں لاکھوں افراد قاہرہ اور الیگزینڈریا میں فوج کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوج اقتدار پر اپنے قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مظاہرین میں مذہبی جماعت پیش پیش ہیں لیکن دوسری جماعتیں بھی شریک ہیں۔

لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین التحریر سکوائر میں اکھٹے ہو رہے ہیں۔ یہ وہی سکوائر ہے جہاں شروع ہونے والے مظاہرے صدر حسنی مبارک کے اقتدار سے علیحدگی کا سبب بنے تھے۔

مصر میں رواں ماہ کے اختتامی ہفتے میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے

گزشتہ ہفتے مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے صدر مبارک کی جماعت میں شریک لوگوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا تھا۔