تینتیس سالہ محبت کے بعد شادی کا فیصلہ

باب ویرا
Image caption باب اور ویرا تینتیس برس سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

ایک برطانوی جوڑا جس کی مجموعی عمر ایک سو ستتر برس بنتی ہیں نئے سال کے موقعے پر شادی کرنے والا ہے۔

ویرا لارنس جن کے عمر ترانوے برس ہے اتوار کے روز چوراسی سالہ باب وائٹل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔

دونوں چونتیس سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ پِن باؤلنگ کھیل کے دوران ملے تھے۔

باب وائٹل کا کہنا ہے کہ ’میں نے جب اسے( ویرا) پہلی مرتبہ دیکھا مجھے اس سے محبت ہو گئی۔ ہمیں فوراً ہی معلوم ہو یا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے ہیں۔‘

ویرا لارنس کا کہتی ہیں ’میرا خیال ہے شادی کے لیے پہلے میں نے کہا۔ میں نے کہا ہمیں شادی کر لینی چاہیئے تاکہ معاملات سیدھے ہو جائیں اور اس (باب) نے کہا کیوں نہیں؟‘

دونوں نے شادی کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

ویرا لارنس کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں صحت کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

شادی کی تقریب منعقد کرنے والے ایک شخص کاکہنا ہے کہ ’دونوں حیران کن حد تک خوش ہیں۔‘

’مجھے پانچ ہفتے قبل ایک فون کال آئی۔ مجھے ہنسی آ گئی جب ویرا اور باب نے کہا کہ وہ یہ تقریب بہت جلدی چاہتے ہیں اور میرا یہ ردِ عمل ممکن تھا کیونکہ میرا نہیں خیال کہ تینتیس برس بعد کیا جانا والا یہ فیصلہ اتنا ہی جلدی تھا۔‘

اسی بارے میں