بغداد: بم دھماکوں میں ستر ہلاکتیں

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کے مطابق شیعہ آبادی کے علاقوں میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم ستر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد کے نصیریا علاقے پینتالیس زائرین ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ ستائیس افراد بغداد کے دوسرے شیعہ علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد عراق میں سب سے جان لیوا دھماکے ہوئے ہیں۔

عراقی حکومت اس وقت سے بحران کا شکار ہے جب اس نے سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے نائب صدر طارق ال ہاشمی پر دہشت گردی کے الزامات عائد کیے تھے، نائب صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

عراق پارلیمان میں سنی فرقے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ال عراقیہ نے اسمبلی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، اس جماعت نے وزیراعظم پر طاقت کے خلاف استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

اسی بارے میں