فلوریڈا انتخابات میں رومنی کی فتح

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

سرکاری نتائج کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار میٹ رومنی نے رپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے سلسلے میں ریاست فلوریڈا میں ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کر لی ہے۔

میٹ رومنی کے حق میں سنتالیس فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف نیوٹ گنگرچ کو صرف بتیس فیصد ووٹ ملے۔

گنگرچ کا کہنا ہے وہ اس مقابلے کو چھوڑنے کی کوئی نیت نہیں رکھتے۔

فلوریڈا میں رپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے سلسلے میں ہونے والے انتخابات اب تک دو ہزار بارہ میں ہونے والے تمام ریاستی انتخابات سے بڑے تھے اور ان میں دونوں امیدواروں کی جانب سے شدید مقابلہ دیکھا گیا۔

ووٹ ڈالنے والوں سے واپسی پہ جب بات کی گئی تو ان کے جوابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے لیے سب سے اہم مسئلہ ملکی اقتصادیات کا ہے۔

میٹ رومنی، نیوٹ گنگرچ کے ساتھ ساتھ رِک سینٹورم اور ران پائل بھی رپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نامزدگی حاصل کرنے والا شخص نومبر دو ہزار بارہ میں امریکی صدر اوباما کے خلاف انتخابات میں حصہ لے گا۔

رک سینٹورم نے تیرہ فیصد اور رون پالئل نے سات فیصد ووٹ حاصل کیے۔

چونسٹھ سالہ رمنی اس وقت اس دوڑ کے سب سے اہم کھلاڑی دکھائی دیتے ہیں۔

اسی بارے میں