ٹوئٹر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

ٹوئٹر تصویر کے کاپی رائٹ twitter
Image caption ٹوئٹر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

برازیل کی حکومت نے ٹوئٹر پر مقدمہ کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے اکاؤنٹ ختم کرے جس میں وہاں کے شہریوں کو روڈ بلاک اور تیز رفتارگاڑیوں کو پکڑنے کے پولیس کے طریقوں سے خبردار کیا گیا ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی یہ سروس ملک میں شراب پی کر ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

حکومت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ٹوئٹر جب تک اس پر عمل درآمد نہیں کرتا تب تک ہر روز دو لاکھ نوے ہزار ڈالریومیہ ادا کرے۔

ٹوئٹر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس سے پہلے ٹوئٹر یہ اعلان کر چکا ہے کہ اگر اس سے درخواست کی جائے تو وہ ان پیغامات کو بلاک کر سکتا ہے جو مقامی قوانین کے خلاف ہوں۔

یہ مقدمہ برازیل کے اٹارنی جنرل نے وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر ڈرائیوروں کے لیے جو اطلاعات فراہم کی گئی ہیں وہ ملک کے ٹریفک قوانین کے خلاف ہیں۔

اسی بارے میں