امریکہ میں طوفان، سائیس افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption طوفان میں سب سے زیادہ نقصان ریاست انڈیانا کو پہنچا ہے

امریکہ کے جنوب وسطی علاقوں میں تیز طوفانی ہواؤوں اور بگولوں کی وجہ سے کم سے کم بیس ستائیس ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افراد ریاست انڈیانا میں ہلاک ہوئے۔

امریکہ کے محکمۂ موسمیات کے مطابق کینٹکی اور انڈیانا کی ریاستوں میں شدید طوفان اور ژالہ باری ہوئی۔

محکمۂ موسمیات نے مزید طوفانوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ رواں ہفتے کے اوئل میں آنے والے طوفانوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جمعہ کی صبح کو طوفانی جھکڑوں نے الاباما میں کئی گھروں کو نقصان پہنچایا اور کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

انڈیانا کے شہر ہینریول سے چوبیس سالہ جین ہیلورنگ نے بی بی سی کو بتایا کہ جب وہ شہر کی طرف جا رہی تھیں تو انہوں نے طوفانی بگولے کو ہائی وے کے قریب دیکھا۔ اس کے بعد انہیں کچھ ٹوٹ پھوٹ نظر آئی جس میں ایک ٹریکٹر بھی سڑک کے کنارے الٹا پڑا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا ’موسم بہت خراب تھا۔ میں نے اچانک ایک طوفانی بگولے کو اپنی طرف آتے دیکھا، میں اسے گھومتا ہوا دیکھ سکتی تھی۔ اس کے بعد میں نے ایک اور بگولے کو اپنے پیچھے کی جانب دیکھا۔ میں دونوں کے درمیان پھنس گئی تھی۔ جب میں دونوں طوفانی بگولوں کے درمیان گاڑی چلا رہی تھی تو میرے والد میری رہنمائی کر رہے تھے۔ وہ یقیناً بہت خوفناک تھا۔‘

انڈیانا کی کلارک کوئنٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے ایک چھوٹا قصبہ میریزول بالکل غائب ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر گھر، گاڑیاں اور درخت تباہ ہوگئے ہیں۔

اسی بارے میں