نوادرات کی سمگلنگ، یونان میں گرفتاریاں

یونان تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گزشتہ ماہ قدیم اولمپکس کھیلوں کی تاریخ کے حوالے سے مشہور عجائب گھر میں چوری ہوئی تھی

یونان میں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران ایسے پینتیس افراد کو گرفتار کیا ہے جو زمانہء قدیم کے سکّوں اور فن پاروں کی چوری میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ان افراد کے قبضے سے ہزاروں سکے اور فن پارے بھی برآمد کیے ہیں۔ ایک شخص کے پاس سے چار ہزار سے زائد سکے ملے ہیں۔

چھاپوں کے دوران پولیس نے میٹل ڈیٹیکرز یعنی دھاتی اشیاء کی موجودگی کی نشاندہی کرنے والے آلے بھی برآمد کیے۔

یونان میں نوادرات کی غیر قانونی تجارت کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ گذشتہ مہینے چوروں نے اولمپک کھیلوں کے ایک عجائب گھر پر حملہ کرکے ایک خاتون محافظ پر قابو پانے کے بعد وہاں سے ستّر کے قریب نوادرات چوری کر لیے تھے۔ یہ عجائب گھر قدیم المپکس کھیلوں کی تاریخ سے متعلق ہے۔

شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کی قیمت، جن میں سے اکثر کانسی اور مٹی کے مجسمے ہیں، ناقابلِ شمار ہے۔

توقع ہے پولیس اپنی کارروائی کے متعلق مزید اتوار یعنی آج یا پیر کو بتائے گی۔

اسی بارے میں