دہشت گردی کے مجرم کی مدد کی پیشکش

لندن کی پولیس تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پہلی بار کسی دوسرے مقدمے میں گواہی دینے پر دہشت گردی کے کسی برطانوی مجرم کی سزا کم ہوگی

ایک ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کی سازش کے مجرم برطانوی شہری نے دہشت گردی کے کچھ دوسرے ملزمان کو سزا دلوانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

ساجد محمد پہلے برطانوی شہری ہیں جنہیں کسی دوسرے مقدمے میں گواہی دینے کے بدلے میں دہشت گردی کے جرم میں ملنے والے سزا کم ہو جائے گی۔

ساجد نے سن دو ہزار تین میں ہالینڈ سے امریکہ جانے والی ایک پرواز میں بم لے کر جانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ساجد نے بھی جہاز اڑانے کے لیے جوتے کے استعمال کا وہی طریقہ اختیار کرنا تھا جو امریکہ میں رچرڈ ریڈ نے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ ریڈ نے سن دو ہزار ایک میں امریکہ میں میامی میں جہاز تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔