امریکی صدر اوباما ہم جنس شادیوں کے حامی

obama
Image caption صدر براک اوباما پر دباؤ تھا کہ ہم جنس شادیوں کے مسئلے پر اپنی رائے ظاہر کریں۔

امریکی صدر براک اوباما نے اے بی سی نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہم جنس پرستی کی شادی کے حق میں ہیں۔

اوباما کا کہنا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ ہم جنس پرست خواتین اور مردوں کو شادی کرنے کا حق ہونا چاہیئے ۔

حال ہی میں نائب صدر جو بائڈن اور کابینہ رکن ارنے ڈنكن نے بھی ہم جنس پرستی کے شادی کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی کی شادی پر ان کے خیالات اس وقت تبدیل ہوئے جب انہوں نے اپنے ہی کچھ ہم جنس پرست ملازمین کے تعلقات میں استقلال دیکھا۔

اوباما کی اس تنقید سے ایک دن پہلے ہی امریکہ کی نارتھ كیرولنا ریاست نے اس آئینی ترمیم کو منظوری دی ہے جس میں ہم جنس پرستی کے شادی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

منگل کو ہوئے گیلپ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے پچاس فیصد لوگ ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے کے حق میں ہیں۔ جبکہ اڑتالیس فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی قدم کی مخالفت کریں گے۔

صدر براک اوباما پر دباؤ تھا کہ وہ اس مسئلے پر اپنی رائے ظاہر کریں۔ اے بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان کے ساتھ بات کرنے کے بعد انہیں اس معاملے میں اپنی رائے جاننے میں مدد ملی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ’جنس پرستی کے شادی پر میں تھوڑا جھجھکتا تھا، میں معاملے پر بڑا حساس تھا کیونکہ کئی لوگوں کے لئے شادی ایک ایسا لفظ ہے جو مضبوط روایات اور مذہبی عقائد سے منسلک ہے۔ لیکن اب میرا خیال ہے کہ ہم جنس پرستوں کو بھی شادی کا حق ہونا چاہئیے۔ ‘

تصویر کے کاپی رائٹ NA
Image caption امریکہ کی اکتیس ریاستوں میں ہم جنس شادیوں کے خلاف آئینی ترامیم کی گئی ہیں۔

دو ہزار دس میں امریکی صدر براک اوباما نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس پر رائے مرتب کر رہے ہیں۔ ان کے اس بیان پر ہم جنس پرستوں کے حقوق کے حامیوں میں کافی اضطراب پیدا ہوا تھا۔

امریکہ کی اکتیس ریاستوں میں ہم جنس شادیوں کے خلاف آئینی ترامیم کی گئی ہیں۔

اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کو سخت چیلنج کرنے کا ارادہ رکھنے والے ریپبلک پارٹی کے امیدوار مٹ رومني نے اعادہ کیا ہے کہ وہ ہم جنس شادیوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں.

ویسے ہم جنس پرستی کے شادی کی حمایت کرنے والے باراک اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہے۔

اسی بارے میں