کینیا: وزیر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

کینیا میں حکام کے مطابق داخلی سکیورٹی کے وزیر جارج سیٹوٹی سمیت چھ افراد ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

حادثے کے وقت ہیلی ہیلی کاپٹر میں جارج سیٹوٹی اور ان کے نائب کے علاوہ چھ افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نیروبی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

تاحال حادثے کی مزید تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

چھیاسٹھ سالہ جارج سیٹوٹی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اتوار کی صبح ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

وہ کینیا کے سابق صدر تھے اور آئندہ آنے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے تھے۔

جارج سیٹوٹی کینیا میں صومالی شدت پسند تنظیم الشباب کے سب سے بڑے مخالف سمجھے جاتے تھے۔

کینیا کی فوج گزشتہ سال اکتوبر سے صومالی شدت پسندی کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے اور اس دوران شدت پسند کینیا میں نیروبی سمیت کئی حصوں علاقوں میں دستی بموں سے حملہ کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں