برطانوی بینکوں میں اتوار کو کام

انٹرنیٹ پر بینک اکاؤنٹ تصویر کے کاپی رائٹ NatWest
Image caption وہ لوگ جو بینکوں کی طرف سے خرابی کے ازالے کی کوشش سے مطمئن نہیں ان سے شکایت کر سکتے ہیں: ترجمان محتسب

برطانیہ میں حالیہ دنوں میں بینکوں کے کمپیوٹروں کی خرابی کے بعد ان بینکوں کی سینکڑوں شاخوں میں پہلی بار اتوار کو بھی کام ہوا۔ جن بینکوں میں کام نہیں ہوا ان میں نیٹ ویسٹ، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور السٹر بینک شامل ہیں۔

کمپیوٹر میں خرابی کے وجہ سے ان بینکوں کے بہت سے صارفین انٹرنیٹ پر اپنے اکاؤنٹ نہیں دیکھ سکے تھے اور بینک سے متعلقہ کوئی کام بھی نہیں کر سکے تھے۔

رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے کہا کہ صارفین کے کھاتے اپ ڈیٹ کرنے میں توقع سے زیادہ دیر ہو گئی تھی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انٹرنیٹ پر اب دوبارہ معمول کے مطابق کام ہو سکے گا۔

کمپیوٹر میں خرابی جمعرات کو ہوئی تھی اور خیال ہے کہ اس کی وجہ رائل بینک آف سکاٹ لینڈ میں نیا سافٹ ویئر لگانے کی کوشش کے دوران پیدا ہونے والی خرابی ہے۔

اقتصادی محتسب سروس نے صارفین سے کہا ہے کہ اس خرابی سے متاثر ہونے والے صارفین اس بات کا ریکارڈ رکھیں کہ ان کا کتنا نقصان ہوا ہے۔ سروس کے ترجمان نے کہا کہ وہ لوگ جو بینکوں کی طرف سے خرابی کے ازالے کی کوشش سے مطمئن نہیں ان سے شکایت کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں