یمن میں پولیس اکیڈمی پر حملہ، بیس ہلاک

صنعاء تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption صنعاء میں گزشتہ مئی میں بھی فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران کے خودکش حملے میں نوے افراد ہلاک ہو گئے تھے

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں پولیس کی ایک اکیڈمی پر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے کیڈٹس کے درمیان خود کو اس وقت اڑا دیا جب دن کے اختتام پر کیڈٹس کلاسیں ختم کر کے باہر آ رہے تھے۔

کئی درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور جائے وقوع پر ایمولنسز پہنچ گئی ہیں۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے ٹھکانوں پر فوجی حملوں کے جواب میں حملے کریں گے۔

گزشتہ مئی میں فوجی وردی میں ملبوس ایک خودکش بمبار نے صنعاء میں فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران خود کو بم سے اڑا کر نوے فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی ایک شاخ انصار الشریعہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اسی بارے میں