فوٹو شوٹ کے دوران دلہن پانی میں ڈوب گئی

آخری وقت اشاعت:  پير 27 اگست 2012 ,‭ 01:06 GMT 06:06 PST

کینیڈا میں ایک دلہن اپنے عروسی جوڑے کے فوٹو شوٹ کے دوران جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

کیوبک پارک میں تیس سالہ سٹیٹ ایجنٹ ماریا پینٹازاپولس فوٹو شوٹ کے دوران بظاہر عروسی جوڑا پانی کے وزن سے بھاری ہو گیا اور وہ پانی میں ڈوب گئیں۔

فوٹو گرافر لوئس پاگکس کے مطابق انہوں نے دلہن کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی لیکن وہ انہیں ڈوبنے سے نہیں بچا سکے۔

انہوں نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ ’عروسی جوڑے میں ماریا نے ان سے کہا کہ ان کی جھیل میں تیرتے ہوئے مزید تصویریں اتاریں۔‘

’وہ جھیل میں گئیں تو جوڑا پانی کی وجہ سے بھاری ہو گیا، میں نے ان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔ میں نے پانی میں چھلانگ لگائی اور چیخ و پکار کی۔‘

بعد میں کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ان کی لاش جھیل سے برآمد ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ماریا پینٹازاپولس’ٹریش دی ڈریس‘ فوٹو شوٹ کرا رہی تھیں جس میں ایک نئی نولی دلہن اپنے عروسی جوڑے کو ضائع کرتے ہوئے تصاویر بنواتی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔