چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، انیس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 30 اگست 2012 ,‭ 07:06 GMT 12:06 PST

امدادی ٹیموں کو سولہ کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے نتیجے میں انیس کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق کان میں دھماکے کے بعد مزید اٹھائیس افراد ملبے تلے پھنس گئے ہیں۔

حکام کے مطابق چین کےصوبے شوان میں واقع اس کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ بدھ کی شام ہونے والے دھماکے کے وقت کان میں ایک سو پچاس کان کن کام کر رہے تھے۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیموں کو سولہ کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں۔

چین کی کان کنی سے متعلق صنعت میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں ایسے حادثات کے دوران ایک ہزار نو سو تہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔