کینیڈا: ریلی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 ستمبر 2012 ,‭ 09:21 GMT 14:21 PST
پارٹی کیوبک کا ایک حمایتی

پی کیو نے ایک سو پچیس میں سے چون سیٹیں حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے

کینیڈا کے فرانسیسی زبان بولنے والے صوبے کیوبک کے انتخابات میں علیحدگی پسندوں کی جیت کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

انتخابات میں علیحدگی پسند جماعت پارٹی کیوبک یا پی کیو کی جیت کے بعد جماعت کی رہنما پاولن مورس مونٹریال میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھیں کہ ہال میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے پچاس سال مشتبہ حملہ آور کا ہدف کیا تھا۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مناظر میں حملہ آور کو ہال کے باہر سے گرفتار کیا گیا اور اس سے ایک رائفل برآمد ہوئی ہے۔

مونٹریال پولیس کے ترجمان ڈینیل رچر کے مطابق’ ابھی تک واضح نہیں کہ اس حملے کے کیا محرکات تھے اور ہمارے تفتیشی اہلکاروں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ۔‘

صوبے میں علیحدگی پسند جماعت پی کیو نے ایک سو پچیس میں سے چون سیٹیں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پی کیو کی کامیابی کے بعد کینیڈا سے علیحدگی پر کوئی نیا ریفرنڈم کرایا جائے گا یا نہیں۔

اس سے قبل انیس سو اسی اور انیس سو پچانونے میں پی کیو کو اس تعداد میں ووٹ حاصل ہوئے تھے لیکن دونوں حکومتیں ناکام ہوگئی تھیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار لی کارٹر کا کہنا ہے پارٹی کی سربراہ نے اجتماعی تقریب میں کیوبک کی آزادی کی بات کہی تھی کہ تبھی فائرنگ ہوگئی۔ انہوں نے کہا تھا ’ہم ایک علیحدہ ملک چاہتے ہیں اور وہ ہمیں ملے گا۔‘

پولیس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پی کیو کے سربراہ کی جان کو خطرہ لاحق ہے حالانکہ انکا کہنا ہے کہ گولی ان سے کافی فاصلے سے چلائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کیوبک میں انتخابات میں پی کیو کا مقابلہ حکمراں لبر پارٹی اور پوپلر نیو پارٹی سے تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔