نمائش میں ہیرہ نگلنے پر ایک شخص گرفتار

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 ستمبر 2012 ,‭ 15:13 GMT 20:13 PST
ہیرہ نگلنے والا شخص

ہیرہ نگلنے کے بعد اس شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا

سری لنکا میں جواہرات کی ایک نمائش میں ایک چینی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے تیرہ ہزار ڈالر کی مالیت کا ہیرہ نگل لیا تھا۔

پولیس کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جواہرات کی نمائش کے دوران ایک شخص نے نمائش کے لیے رکھے گئے ایک ہیرے کو دیکھتے دیکھتے نگل لیا جس کے بعد اس شخص کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس شخص سے وہ ہیرہ برآمد کر لیا گیا یا نہیں جسے چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے ہیرے کے مالک سریش ڈاسِلوا سے کہا کہ وہ اس ہیرے کو نزدیک سے دیکھنا چاہتا ہے اور ہیرا لینے کے بعد اس نے اسے منھ میں ڈال کر نگل لیاجس پر ہیرے کے مالک نے فوراً پولیس کو طلب کیا۔

مسٹر ڈاسلوا نے بی بی سی کے نامہ نگار چارلز ہیوی لینڈ کو بتایا کہ یہ شخص جس کا ایک ساتھی بھی تھا اصلی ہیروں کو جعلی ہیروں سے تبدیل کرتا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جو ہیرہ اس نے نگلا تھا وہ اصلی تھا یا نقلی اس کے لیے ماہرین کی رائے لی جائے گی۔

مسٹر ڈسلوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہیرہ نگلنے کا واقعہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے کیونکہ ہیرہ نگلنا بہت خطرناک ہوتا ہے اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔