ہانگ کانگ میں انتخابات کا انعقاد

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 ستمبر 2012 ,‭ 06:24 GMT 11:24 PST

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں کئی بار احتجاجی مظاہرے بھی ہو چکے ہیں

ہانگ کانگ میں آج اتوار کو منعقد ہونے والے انتخابات میں شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ میں چین کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ جمہوریت پسند امیدواروں کو اس سے فائدہ ہو گا۔

ہانگ کانگ کی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کی ستر میں سے چالیس نشستوں پر امیدوار براہ راست منتخب ہونگے۔

منصوبے کے مطابق سال دو ہزار سترہ تک تمام نشستیں براہ راست منتخب ہونے والے امیدواروں کو دے دی جائیں گی۔

ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے چین سے وفاداری سے متعلق کلاسوں کے اجرا پر ہونے والے سخت احتجاج کے بعد جمہوریت پسند امیدواروں کی فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سنیچر کو ہانگ گانگ میں حکومت نے سکولوں میں چین سے وفاداری سے متعلق کلاسوں کے منصوبے کو وقتی طور پر روک دیا تھا۔

ہانگ کانگ میں بی بی سی کی نامہ نگار جولیانہ لوئی کے مطابق انتخابی مہم میں روزگار، بدعنوانی اور چین سے ہانگک کانگ آنے والے افراد کی تعداد میں اضافے جیسے مسائل پر توجہ مرکوز رہی۔

ان انتخابات میں حصہ لینے والے جمہوریت پسند امیدواروں کو امید ہے کہ چین کے خلاف بڑھتا ہوا غصہ اور سیاسی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

انتخابات میں پینتیس لاکھ افراد اپنے حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

سنہ انیس سو ستانوے تک ہانگ کانگ برطانیہ کے زیرِ انتظام تھا۔ البتہ چین کو منتقلی کے بعد اسے قدرے زیادہ خود مختاری دی گئی ہے تاہم چین کے کیمونسٹ رہنماء ہانگ کانگ میں مکمل طور پر جمہوری نظام نافذ کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں کئی بار احتجاجی مظاہرے بھی ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔