بی بی سی کے مشرق وسطیٰ ایڈیٹر سے سوال و جواب

آخری وقت اشاعت:  پير 17 ستمبر 2012 ,‭ 13:16 GMT 18:16 PST

جیریمی بوون بی بی سی کے مشرق وسطیٰ ایڈیٹر ہیں اور خطے پر ان کی رائے اور نظر بہت گہری ہے۔

بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کے ایڈیٹر جیریمی بوون آج سوموار سترہ ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو سے دس بجے کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قارئین کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔

جیریمی حال ہی میں لیبیا، لبنان اور مصر سے رپورٹنگ کر کے لوٹے ہیں۔

وہ امریکہ میں بننے والی توہین اسلام فلم، لیبیا میں تعینات امریکی سفیر اور ان کے تین ساتھیوں کی بن غازی کے قونسلیٹ پر حملے میں ہلاکت اور اسرائیل اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی پر سوالوں کے جواب دیں گے۔

اسی طرح وہ اس خطے میں رپورٹنگ کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔

تمام سوالوں کے جواب جیریمی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل یا اکاؤنٹ سے پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے سے دس بجے کے درمیان دیں گے۔

اگر آپ بھی ان سے سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل طریقے سے پوچھ سکتے ہیں۔

جیریمی کے لیے انگریزی میں سوالات کلِک اس فارم کو پر کر کے بھجوائیں۔

ٹوئٹر پر اپنا سوال کو BBC_HaveYourSay@ کو ٹویٹ کریں اوراپنی ٹویٹ میں hash tag #AskBowenBBC کا استعمال کریں۔

اگر آپ جیریمی کے جوابات پر نظر رکھنا چاہتے ہیں تو آپ ان کے کلِک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو ٹوئٹر کو جاننا یا اس پر اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں ہے بس کلِک اس لنک پر کلک کریں اور ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرکے جیریمی کے جوابات پڑہیں۔

جب یہ سوال و جواب کی نشست مکمل ہو جائے گی تو ہم اس کے بارے میں ایک مکمل رپورٹ بی بی سی اردو پر شائع کریں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔