نیپال: برفانی تودہ گرنے سے نو کوہ پیما ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 24 ستمبر 2012 ,‭ 21:49 GMT 02:49 PST

نیپال میں پولیس حکام کے مطابق کوہ پیماؤں کے ایک کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے کم سے کم نو کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیپال میں سنیچر کی شام پیش آیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ دو کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر سات افراد کی لاشیں مناسلو پہاڑی پر دیکھی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کم سے کم پانچ کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا۔

فرانس کی ماؤنٹین گائیڈ یونین کے نائب صدر کرسچن ٹرامس ڈراف نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے سات کا تعلق فرانس سے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچ جانے والے کوہ پیماؤں میں سے دو کا تعلق بھی فرانس سے ہے۔

ایک پولیس اہلکار باسنتا بہادر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو بھی سرچ آپریش جاری رکھنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ نیپال میں ہر سال سینکڑوں کوہ پیما دنیا کی چودہ میں سے آٹھ بڑی پہاڑی چوٹیوں جن میں ماؤنٹ ایورست بھی شامل ہے کو سر کرنے آتے ہیں۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔