سابق اسرائیلی وزیراعظم کو معطل سزا

آخری وقت اشاعت:  پير 24 ستمبر 2012 ,‭ 16:43 GMT 21:43 PST

اسرائیل کے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزامات کا اب بھی سامنا ہے جن کی وجہ سے انہیں اپنی وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرت کو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے جرم میں انیس ہزار ایک سو ستر ڈالر جرمانہ اور ایک سال کی معطل سزا دی ہے۔

اولمرت کو اپنی وزارت کے دوران ایک کاروباری شخصیت کو غیر قانونی طور پر مراعات فراہم کرنے کے الزام میں قصوروار پایا گیا تھا۔

انہیں بدعنوانی کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں دو ہزار نو میں استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

اولمرت اب پارلیمان کا انتخاب لڑنے کے اہل ہوں گے اگرچہ وہ کابینہ میں کام کرنے کے اس وقت تک اہل نہیں ہوں گے جب تک وہ بد عنوانی کے ایک دوسرے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

یروشلم میں حکام پر 1993 اور 2003 کے درمیان ایک رہائشی منصوبے ’ہولی لینڈ‘ کے لیے کام تیز کرنے کے لیے رشوت لینے کا الزام ہے۔

اولمرت لاکھوں ڈالر کے سکینڈل میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

ان پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں ایک امیر کاروباری شخصیت سے رقوم سے بھرے ہوئے لفافے اور اسرائیل کے مختلف رفاہی اداروں سے سفری اخراجات کے جعلی بل وصول کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

"میں عدالت سے سر اونچا کر کے آج باہر آ رہے ہیں اور اس معاملے سے ضروری سبق سیکھوں گا۔"

ایہود اولمرت

اولمرت انیس سو ترانوے سے دو ہزار تین تک یروشلم کے میئر رہے اور پھر اسرائیلی کابینہ میں تجارت کے وزیر بنے اور دو ہزار چھ میں ایرئیل شیرون کی بیماری کے بعد وزیراعظم بنے۔

اولمرت نے اس فیصلے کے بعد اپنے وکیل نیووت تل زور کو گلے لگایا اور کہا کہ وہ ’ آج عدالت سے سر اونچا کر کے باہر آ رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس سے ’سبق سیکھیں گے‘ لیکن انہوں نے اس بات پر اسرار کیا کہ یہ معاملہ انتظامی بے ضابتگی کا ہے نا کہ بدعنوانی ک۔

اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔

لیکن یروشلم کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلی ابربانل کا کہنا تھا کہ ’یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا‘ اور وہ اپیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔