سپین: سیلاب سے سات افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 ستمبر 2012 ,‭ 03:20 GMT 08:20 PST

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ملاگا اور المیریا کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے

سپین میں حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں بارشوں کے بعد سیلاب سے کم سے کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پیورٹو لمبراس نامی قصبے میں ایک کار ڈوبنے سے دو بچے ہلاک ہوئے۔

سپین میں سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو بہا کر لے گیا، سڑکیں بند ہو گئیں اور کئی مکانات تباہ ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ملاگا اور المیریا کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق ملاگا اور المیریا صوبے میں کم سے کم چھ سو افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملاگا صوبے کے شمال میں ایک خاتون سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

ملاگا صوبے میں موجود ایک حکومتی ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ملاگا صوبے میں آٹھ سو افراد پر مشتمل سٹاف حالات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

اہلکار کے مطابق سیلابی ریلے کی شدت بتدریج کم ہو رہی ہے اور اس کا رخ المیریا کی جانب گامزن ہے۔

دوسری جانب سپین کے محکمۂ موسمیات نے ہفتے کے اختتام پر مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔