’بری‘ پینٹنگ کی ریکارڈ قیمت

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 26 اکتوبر 2012 ,‭ 16:02 GMT 21:02 PST
پنک روزز

پیپلو اسکاٹ لیند کے مقبول ترین مصوروں میں شامل ہیں۔

معروف پینٹر جان پیپلو کی ایک نایاب پینٹنگ جو کافی دنوں سے گھر کے ایک فالتو کمرے میں لٹکی ہوئی تھی اسے دو لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا ہے۔

یہ پینٹنگ سٹرلنگ شائر کے ایک رئیس کے تہ خانے میں لٹکی ہوئی تھی کیونکہ یہ پینٹنگ اس گھر کی مالکن کو پسند نہیں تھی۔

بیس انچ چوڑی اور سولہ انچ اونچی یہ آئل پینٹنگ ’پنک روزز‘ یعنی گلابی گلاب جمعرات کی رات گلاسگو میں فروخت ہوئی۔

سیموئل جان پیپلو سکاٹ لینڈ کے سب سے مقبول پینٹر رہے ہیں۔ ان کا شاہکار ’دی کوفی پاٹ‘ یعنی کافی کا پیالہ سکاٹ لینڈ کی سب سے مہنگی پینٹنگ کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ اسے نولاکھ سینتیس ہزار دو سو پچاس پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا تھا۔

پنک روزز نامی یہ پینٹنگ اس وقت حاصل کی گئی تھی جب سٹرلنگ شائر کے ایک شخص کی اہلیہ نے انھیں گلابوں کی کچھ پینٹنگ خریدنے کے لیے انیس سو ساٹھ کی دہائی میں بھیجا تھا۔

جب وہ پیپلو کی یہ پینٹنگ لے کر لوٹے تو ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ انہیں پسند نہیں ہے اس لیے اسے تہخانے میں لٹکا دیا گیا۔

اس کو فروخت کرنے والے نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا اور یہ بھی کہا کہ آج سے پچاس سال قبل انھیں یہ پینٹنگ کتنے میں ملی تھی وہ بھی انہیں یاد نہیں ہے۔

بہر حال انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت اتنی زیادہ نہیں تھی کی یاد رکھی جاتی۔

گلاسگو میں میک ٹی آکشنیئرز نے کہا کہ اس پینٹنگ میں لوگوں کی کافی دلچسپی نظر آئی۔

انھوں نے کہا: ’پنک روزز پیپلو کے فن کی اہم مثال ہے اور اس کی قیمت اس کا مظہر ہے۔‘

پیپلو اپنے منجمد فن پاروں کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان پر فنکار مینٹ کا اثر نمایاں ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔