امریکہ: پولیس ہیلی کاپٹر تباہ، دو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 4 نومبر 2012 ,‭ 08:08 GMT 13:08 PST

امریکہ میں پولیس ہیلی کاپٹر گر تباہ ہونے سے دو اہل کار ہلاک ہوئے

امریکہ کی ریاست جارجیا میں پولیس ہیلی کاپٹر گرنے سے دو اہل کار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گنجان آباد علاقے میں سٹرک کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار دو افسر ہلاک ہوئے۔

ہیلی کاپٹر پر سوار پولیس افسر جن کے نام ابھی تک نہیں بتائے گئے، ایک نو سالہ گمشدہ بچے کی تلاش کے لیے نکلے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

مقامی وقت کے مطابق ہیلی کاپٹر سنیچر کو دس بج کر تیس منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرایا۔

سی بی ایس ٹی وی نے مقامی پولیس سربراہ جارج ٹرنر کے حوالے سے بتایا کہ ایک پولیس سربراہ کے لیے ایک افسر کی زندگی ضائع ہونے کے صدمے کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ صرف نہ میرے لیے بلکہ پورے پولیس کے لیے مشکل وقت ہے۔‘

فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کا ادارہ ہیلی کابٹر کے تباہ ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔