فرانس میں ہم جنس شادی کے بل پر غور

آخری وقت اشاعت:  بدھ 7 نومبر 2012 ,‭ 05:48 GMT 10:48 PST
ہم جنس شادی

برطانیہ، جرمنی اور سويڈن میں ہم جنس شادی کوقانونی حیثیت حاصل ہے۔

فرانس کی سوشلسٹ حکومت ہم جنسوں کے درمیان شادی اور بچوں کو گود لینے کو قانونی درجہ دینے کے بارے میں غورخوض کر رہی ہے۔

سماجی طور پر فرانس میں ہم جنسوں کو پہلے سے سول یونین کی اجازت ہے لیکن فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اپنی مہم کے دوران ہم جنسوں کے حقوق کو وسیع کرنے کا وعدہ کیا تھا اور یہ اجلاس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

بہرحال ان کی ان تجاویز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مئی میں اپنے انتخاب کے بعد سے ان کے لیے یہ سب سے زیادہ منقسم تنازعوں میں سے ایک ہے۔

فرانس کے صدر کی جانب سے کابینہ میں مجوزہ قانون پیش کر نے کے بعد اس پر جنوری میں فرانس کی پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔

پیرس سے ہماری نامہ نگار میڈی سیویج نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ میئروں نے اس مجوزہ تبدیلی کے خلاف عرضی داخل کی ہے اور اس کے خلاف پچھہتر شہروں میں مظاہرے ہو چکے ہیں۔

فرانس، ہم جنس

فرانس میں ہم جنس شادی کی زبردست مخالفت ہے۔

یہاں تک کہ حزب اختلاف کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم جنسوں کی شادی کو قانونی بنانے سے ایک سے زیادہ شادیوں کا رجحان بڑھے گا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر فرانس میں بشپ کو کونسل کے سربراہ نے ہم جنس شادی کو 'دھوکے کی انتہا' سے تعبیر کیا ہے۔

اس بارے میں حکومت میں بھی اختلاف رائے ہے، چند لوگوں کا خیال ہے کہ اسے مزید وسعت دی جانی چاہیے اور ہم جنسوں کے لیے سرکاری طور پر مصنوعی مادہ منویہ داخل کرنے کا انتظام ہونا چاہیے۔

فی الحال فرانس میں صرف شادی شدہ جوڑے ہی بچے کو قانونی طور پر گود لے سکتے ہیں لیکن ہم جنس پرستوں کو اس کی اجازت نہیں ۔

بہر حال کئی یورپی ممالک جیسے برطانیہ، جرمنی اور سویڈن میں ہم جنس جوڑوں کو بچے کو گود لینے کی اجازت ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔