’2016 تک چین امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 9 نومبر 2012 ,‭ 16:14 GMT 21:14 PST

چین آئندہ چند سال کے اندر اندر امریکہ پر معاشی طور پر برتری حاصل کر لے گا: او ای سی ڈی

دنیا کی ایک معروف معاشی ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ چین زیادہ سے زیادہ سال دو ہزار سولہ تک اقتصادی طور پر امریکہ پر برتری حاصل کر لے گا۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلیپمنٹ (او ای سی ڈی) کی طرف سے شائع کی گئی اس رپورٹ کے مطابق آئندہ پچاس سالوں کے دوران دنیا میں عالمی معاشی طاقتوں کے توازن میں ڈرامائی حد تک تبدیلی آئے گی۔

او ای سی ڈی کے مطابق آئندہ پچاس سال سے بھی کم عرصے میں چین اور بھارت کی مجموعی معیشت دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک سے بڑی ہو گی۔

بی بی سے کے معاشی امور کے نامہ نگار اینڈریو واکر کے مطابق او سی ڈی کو توقع ہے کہ اس وقت ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں میں ترقی کا رجحان برقرار رہے گا اور تیزی سے پرانی ہوتی بڑی معاشی طاقتوں جیسا کہ جاپان اور یورو زون کی جگہ لے لیں گی۔

قوت خرید کے رجحانات میں برابری سے ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں کو فائدہ پہنچے گا اور دو ہزار ساٹھ تک چین اور بھارت کی معیشت مجموعی طور پر دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک کے برابر یا ان پر برتری حاصل کر لے گی۔

اور ای سی ڈی کے مطابق چین آئندہ چند سال کے اندر اندر امریکہ پر معاشی طور پر برتری حاصل کر لے گا۔

رپورٹ میں غریب ممالک میں فی کس آمدن میں چار گنا اضافے کی پیشنگوئی کی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ بھارت اور چین میں فی کس آمدن میں سات گنا اضافہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ معاشی بحران کا اثر اقتصادی سرگرمیوں پر پڑا تھا لیکن طویل معاشی ترقی کے رجحانات پر نہیں پڑا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔