اضافی کیش دینے والی کیش مشین

آخری وقت اشاعت:  اتوار 18 نومبر 2012 ,‭ 01:25 GMT 06:25 PST

بنک آف سکاٹ لینڈ سکاٹ لینڈ کے قدیم بنکوں میں سے ایک ہے جس کی ایک شاخ پر کیش مشین نے اچانک اضافی پیسے دینا شروع کر دیے۔

برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت گلاسگو کے قریب واقع ایک قصبے ردرگلن میں ایک بینک کی کیش مشین نے اچانک اضافی کیش فراہم کرنا شروع کیا ہے۔

اس واقع کی خبر کے بعد درجنوں افراد نے بینک آف سکاٹ لینڈ کی اس کیش مشین کے سامنے قطار بنالی تاکہ وہ اس مشین سے کیش نکلوا سکیں۔

سٹریتھ کلائیڈ پولیس کے مطابق انہیں ردر گلن قصبے میں سٹون لا روڈ پر واقع اس کیش مشین کے بارے میں سنیچر کو دوپہر کے وقت کی قریب اطلاع ملی تھی۔

پولیس افسران نے اس واقعہ پر حرکت میں آکر موقع پع جا کر جائزہ لیا اور متعلقہ بنک کو اطلاع دی جنہوں نے اس کیش مشین کو بند کردیا۔

بنک آف سکاٹ لینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ بنک کی متعلقہ شاخ ایسے صارفین سے رابطہ کرے گی جو اس واقع سے متاثر ہوئے ہیں۔

ردر گلن قصبہ دریائے کلائیڈ کے کنارے پر گلاسگو شہر کے قریب واقع ہے۔

بنک آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کی ایک بڑے بینکنگ گروپ لائیڈز گروپ کا حصہ ہے۔

اس بنک کا صدر دفتر سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں واقع ہے۔

بنک آف سکاٹ لینڈ کا جاری کردہ پاؤنڈ سٹرلنگ جس کی مالیت برطانوی پاؤنڈ جتنی ہی ہوتی ہے۔

بنک آف سکاٹ لینڈ اگرچہ ایک مرکزی بنک نہیں ہے مگر اب بھی اس کے پاس برطانوی پاؤنڈ جاری کرنے کا اختیار ہے۔

اس بنک کے جاری کردہ کرنسی نوٹ برطانیہ کے مرکزی بنک، بنک آف انگلینڈ کے جاری کردہ پاؤنڈ کے برابر مالیت کے ہوتے ہیں مگر ان کی شکل مختلف ہوتی ہے۔

بنک آف سکاٹ لینڈ یورپ میں پہلا بنک تھا جس نے یورپ میں سترہویں صدی میں کاغذی نوٹوں کا اجراء کیا تھا۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔