عراق: دو بم دھماکوں میں سولہ ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 29 نومبر 2012 ,‭ 09:29 GMT 14:29 PST

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں شیعہ آبادی والے علاقے میں دو بم دھماکوں میں سولہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ابتدائي خبروں کے مطابق دونوں دھماکے ایک ریسٹورنٹ کے قریب ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس میں درجنوں افراد زحمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کربلا میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد کے ہلات کی خبر ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے لیکن ماضی میں سنّی شدت پسندگروپ شعیوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔