’فکسنگ‘ پر ٹی وی کمپنیوں کو جرمانہ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 دسمبر 2012 ,‭ 16:34 GMT 21:34 PST

یورپی کمیشن نے ٹی وی بنانے والی متعدد کمپنیوں کو آپس میں ملکر قیمتوں اور مارکیٹ میں اپنے حصے کا تعین کرنے کی وجہ سے ایک اعشاریہ سات بلین یوروزجرمانہ عائد کیا ہے۔

ہالینڈ کی معروف کمپنی ’فلپس‘ کو سب سے زیادہ تین سو تیرہ اعشاریہ چار ملین یوروز جبکہ ’ایل جی‘ کو دو سو پچانوے اعشاریہ چھ ملین یوروز جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس کے علاوہ پینا سانک، سام سنگ، توشیبا اور ٹیکنی کلر نامی کمپنیوں پر بھی تین سو پچھہتر ملین یوروز جرمانہ عائد کیا گیا۔

تائیوان کی کمپنی چنگوا پکچر کو اس کارروائی سے پردہ اٹھانے میں مدد دینے کی وجہ سے سترہ ملین یورو جرمانے سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق یہ کمپنیاں ٹیلیویژن اور کمپیوٹر مانیٹر میں استعمال ہونے والے پرزے’ کیٹ ہوڈ‘ کی قیمیت کی تعین خفیہ اجلاسوں میں کرتے تھے۔

ٹی وی بنانے والی کمپنیاں کے نمائندے ’گرین میٹنگ‘ کے نام پر یورپ اور ایشیا میں اجلاس منعقد کرتے تھے اور میٹنگ کی دستاویزات کے حوالے سے ہدایات تھیں کہ اس کو پڑنے کے بعد تلف کر دیا جائے۔

یورپی کمپٹیشن کمشنر خوسےخو اکےالومونیا نے کہا کہ یہ کمپنیاں مقابلہ کے رجحان کے خلاف بدترین کارروائی میں ملوث تھیں۔

ان کمپنیوں نےایک عشرے تک آپس میں ملکر قیمتوں اور مارکیٹ میں اپنے حصے کا تعین کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔