پیرس: صدر زرداری کی ملالہ کانفرنس میں شرکت

آخری وقت اشاعت:  پير 10 دسمبر 2012 ,‭ 09:49 GMT 14:49 PST

پاکستانی صدر آصف علی زرداری ملالہ یوسفزئی پر ہونے والی کانفرنس کے لیے پیرس گئے ہیں

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ملالہ یوسفزئی پر پیر کو ہونے والی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر پیرس پہنچ گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ کانفرنس ’ملالہ کی حمایت کریں، لڑکیوں کے تعلیم کی حمایت کریں‘ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی ہے۔

اس کانفرنس کو یونیسکو اور پاکستان نے مشترکہ طور پر منظم کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ کانفرنس انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہو رہی ہے جس میں سرکاری حکام، اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی امدادی اور دوسرے نجی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم ژاں مارک ایرو، عالمی سطح پر تعلیم کی فروغ کے لیےاقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی گورڈن براؤن اور دوسرے رہنما بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان اور یونیسکو نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ملالہ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ جس کا مقصد دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان اس فنڈ کے لیے ایک کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔

کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سعید نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورے کے دوران فرانس اور پاکستان علاقائی صورت حال، افغانستان، ایساف کی فوج کا افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔