مغربی کنارہ: پانچ سال بعدحماس کی بڑی ریلی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 دسمبر 2012 ,‭ 01:17 GMT 06:17 PST
حماس کی ریلی

ریلی میں حماس کے ہزاروں حامی نبلوس کی سڑکوں پر نکل آئے۔

جمعرات کو ہزاروں فلسطینیوں نے حماس کی ایک بڑی ریلی میں شرکت کی جو 2007 کے بعد مغربی کنارے میں حماس کی پہلی ریلی ہے۔

مظاہرین نے حماس کی 25 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔ غزہ میں حماس کی حکومت ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی انتظامیہ کی حکومت ہے اور پانچ سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جب فلسطینی انتظامیہ نے غربِ اردن میں حماس کو ریلی کرنے کی اجازت دی ہے۔

اس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی فتح پارٹی کے درمیان اُس وقت اختلافات پیدا ہوگئے تھے جب 2006 میں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حماس نے کامیابی حاصل کی اورایک سال بعد غزہ میں اقتدار میں آ گئی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ایسے اشارے ملتے ہیں کہ حال ہی میں دونوں فریق کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے اور خاص طور پر گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد۔

گزشتہ ہفتے فتح پارٹی کے رہنما نے حماس کے سیاسی رہنما خالد مشعل کے غزہ کے پہلے دورے کے دوران ہونے والی ریلی میں شرکت کی تھی۔

جمعرات کو ہونے والی ریلی میں حماس کے ہزاروں حامی نبلوس کی سڑکوں پر نکل آئے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔