برلسکونی سابقہ بیوی کو اڑتالیس ملین ڈالرسالانہ دینے پر راضی

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 17:26 GMT 22:26 PST

سابق اطالوی وزیراعظم کی اُن کی اہلیہ سے دو ہزار نو میں علحیدگی اس وقت ہوئی جب وہ ایک کم عمر ابھرتی ہوئی ماڈل کے ساتھ اس کی اٹھارویں سالگرہ مناتے ہوئے نظر آئے تھے۔

اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی اپنی سابقہ اہلیہ کو اڑتالیس ملین ڈالر سالانہ دینے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

طلاق کے معاہدے کے تحت برلسکونی کے حصے میں دس کروڑ ڈالر مالیت کا ایک گھر آیا ہے ۔اس گھر میں وہ اور ان کی بیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔ اطلاعات ہیں کہ طلاق کے دستاویزات کرسمس کے دن جمع کرائے گئے۔

سابق اطالوی وزیراعظم کی اُن کی اہلیہ ویرونیکا لاریو سے دو ہزار نو میں اس وقت علیحدگی ہوئی جب انہیں ایک کم عمر اور ابھرتی ہوئی ماڈل کے ساتھ اس کی اٹھارہویں سالگرہ کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔

رواں سال مارچ میں امریکی جریدے فوربس کے اندازے کے مطابق برلسکونی کی ممجوعی دولت تقریباً چھ ارب ڈالر ہے۔

اطالوی اخبار کوری ڈیلا سرا کے مطابق برلسکونی کی سابق اہلیہ نے ابتداء میں سالانہ چھین ملین لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ جبکہ چھہتر سالہ برلسکونی نے انہیں پانچ ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

دونوں کی ملاقات سن انیس سو اسی میں میلان کے ایک تھیٹر کے ڈریسنگ روم میں ہوئی تھی جس کے بعد انیس سو نوے میں دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

سابق اطالوی وزیراعظم کے اپنی پہلی بیوی سے دو بچے ہیں اوراب وہ ایک اٹھائیس سالہ خاتون سے شادی کرنے والے ہیں۔

برلسکونی کا شمار جنگ کے بعد اٹلی کے پر طویل عرصے تک حکمران رہنے والے وزیراعظموں میں ہوتا ہے۔ وہ نومبر دو ہزار گیارہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ ان کے تیسرے دورِ حکومت میں معشیت سست روی کا شکار رہی اور قرضوں کا حجم دو اعشاریہ ساٹھ ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سابق وزیراعظم کو مختلف مقدمات کا سامنا ہے جبکہ وہ کئی مالی اور جنسی اسکینڈلوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

اکتوبر دو ہزار بارہ میں میلان کی ایک عدالت نے سلویو برلسکونی کو ٹیکس چوری کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ برلسکونی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔