بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 21:25 GMT 02:25 PST
فائل فوٹو

اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا

بلوچستان اسمبلی کا ایک اہم اجلاس پیر کی صبح گیارہ بجے منعقد ہو رہا ہے۔

اسمبلی کے سابق سپیکر محمد اسلم بھوتانی کی برطرفی کے بعد یہ بلوچستان اسمبلی کا پہلا اجلاس ہو گا۔ اس اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی صدارت میں مخلوط صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں غور کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسلم بھوتانی کی اس درخواست کی سماعت بھی ہو رہی ہے جس میں انہوں نے چھبیس دسمبر کو اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے اپنی برطرفی کی طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے۔

انہوں نے اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان کو برطرف کرنے کا طریقہ کار آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے بر عکس ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔