میئر کو گدھے کی سواری پر قانونی کارروائی کا سامنا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 4 جنوری 2013 ,‭ 00:46 GMT 05:46 PST

برازیل کے ایک قصبے کے نو منتخب میئر کو انتخابات میں جیت کے بعدگدھے پر سوار ہو کر دفتر پہنچنے کی پاداش میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

برازیل کے قصبے پاسا سیتے کے نو منتخب میئر وینڈرلی بٹیسٹا نے ایک مجسٹریٹ کے ان احکامات کی پرواہ نہیں کی جس میں انہیں گدھے پر سوار ہو کر دفتر آنے سے منع کیا گیا تھا۔

مجسٹریٹ نے نو منتخب میئر کے خلاف کارروائی کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا ہے۔ پراسیکیوٹر میئر کو ڈھائی سو ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

نو منتخب میئر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے حریف کو احمق اور بیوقوف مشہور کرنے کے لیے گدھے کی سواری کی۔ پرتگالی زبان میں گدھے کو ’بورو‘ کہتے ہیں جس کا مطلب ہے احمق ۔

نومنتخب نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ کامیاب ہوئے تو گدھے پر بیٹھ کر دفتر پہنچیں گے۔

ان کے سیاسی حریف نے عدالت سے رجوح کیا کہ انہیں گدھے پر سواری سے روکا جائے۔

عدالت نے نو منتخب میئر کو ایسا کرنے سے باز رکھنے کے لیے حکم بھی جاری کیا لیکن انہوں نے وہی کیا جس کا انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔