جنرل ایلن ’ای میل‘ کے معاملے میں بے قصور

آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جنوری 2013 ,‭ 00:36 GMT 05:36 PST

امریکہ کے محکمۂ دفاع نے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن کو ایک خاتون کو غیر موزوں ای میل لکھنے کے معاملے میں کلیئر کر دیا ہے۔

پینٹاگان افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کے جنرل پیٹریئس کے ساتھ منسلک ایک شادی شدہ خاتون جل کیلی کو غیر موزوں ای میل بھیجنے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

اس سے پہلے پینٹاگان کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق جنرل ایلن اور جل کیلی کے درمیان 2010 سے 2012 تک ہونے والے رابطوں کے حوالے سے تیس ہزار صفحات پر مشتمل ای میل اور دوسرے دستاویزات کی جانج پڑتال کی جا رہی ہے۔

جنرل پیٹریئس غیر ازدواجی مراسم رکھنے کو قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے مستعفی ہو گئے تھے۔

جنرل ایلن جو کسی بھی غلط حرکت کا مرتکب ہونے سے انکار کرتے ہیں اور تحقیقات کے دوران ان کی یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر کے عہدے پر نامزدگی کو عارضی طور پر صدر اوباما کی جانب سے روک دیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جنرل ایلن نے فلوریڈا کی رہائشی شادی شدہ خاتون جل کیلی کو ای میل لکھی تھی۔ خاتون پہلے سے جنرل پیٹریئس کے سکینڈل میں شریک تفتیش تھیں کیوں کہ انہوں نے ایف بی آئی کو بتایا تھا کہ ان کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئی تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ جل کیلی کو جنرل پیٹریئس کے ساتھ غیر ازدواجی رشتے میں منسوب پولا براڈویل کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل بھیجے گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔