یوکرائن: سابق پولیس سربراہ کو عمر قید کی سزا

آخری وقت اشاعت:  منگل 29 جنوری 2013 ,‭ 16:49 GMT 21:49 PST
یوکرائن

اولیکسی پو کیش کو 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے ابتدا میں ہی اپنا جرم قبول کر لیا تھا

یوکرائن کی عدالت نے پولیس کے سابق سربراہ کو 2000 میں ایک صحافی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جس واقعہ نے ملک میں تہلکہ مچایا تھا۔

کیو میں ایک عدالت نے ایلیکسی پو کیش کو صحافی جیورگی گونکیز کو قتل کر کے ان کا سر قلم کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

پوکیش نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قتل سابق وزیرِداخلہ یوری کراوینکوف کے حکم پر کیا تھا۔

اس قتل کے بعد ملک کے صدر لیونائڈ کُچما کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

دسمبر 2011 میں مسٹر کُچما کے خلاف جیوری کے قتل کا حکم دینے کا الزام میں مقدمہ چلانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب عدالت کے جج نے اس خفیہ ریکارڈنگ کو ثبوت ماننے سے انکار کر دیا جس میں انہیں دکھایا گیا تھا۔ جج کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈنگ غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھی۔

مسٹر کُچما نے جیورگی کے قتل میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کی ہے۔

صحافی جیورگی گونکیزنے موت سے پہلے ایک نیوز ویب سائٹ بنائی تھی جس میں کچما کی صدارت کی سخت تنقید کی جاتی تھی۔

عدالت کی کارروائی کے دوران پولیس کے سابق سربراہ اولیکسی پو کیش نے بتایا کہ انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران غلطی سے بیلٹ سے جیورگی کا گلا گھونٹ دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے جیورگیکا سردھڑ سے علیحدہ کیا جو بعد میں جنگل سے برآمد کیا گیا تھا۔

اولیکسی پو کیش کو 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے ابتدا میں ہی اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔