انٹارکٹک کا پینگوئن نیوزی لینڈ میں ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 22 فروری 2013 ,‭ 10:05 GMT 15:05 PST

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پہنچنے والا ایک رائل پینگوئن جو اپنی آبائی جگہ انٹارکٹک سے دو ہزار کلو میٹر دور تھا ہلاک ہو گیا ہے۔

ویلنگٹن کے ایک چڑیا گھر میں جانوروں کی ڈاکٹر لیزا ارگیلا کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ پینگوئن کی ہلاکت اس کے مختلف اندرونی نظام کے ناکام ہونے سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا ’جب پینگوئن ویلنگٹن کے ساحل پر پہنچا تو اس وقت اس کا وزن تین کلو گرام سے کم تھا جس کی بِنا پر ہمیں شک ہے کہ اس کی موت مختلف اندرونی نظام کے ناکام ہونے کے باعث ہوئی‘۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف میڈیسن بڑی چیلنجنگ فیلڈ ہے اس کے باوجود ہم نے بھر پور کوشش کی تاہم یہ افسوس کی بات ہے کہ پینگوئن بچ نہ پایا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والا رائل پینگوئن ایک صدی کے دوران ہلاک ہونے والا چوتھا پینگوئن تھا۔

چڑیا گھر کے حکام کے مطابق رائل پینگوئن گزشتہ اتوار کو ویلنگٹن کے جنوب میں واقعہ ایک ساحل پر پایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سنہ دو ہزار گیارہ میں بھی ’ہیپی فیٹ‘ نامی ایک پینگوئن سامنے آیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔