اسرائیلی جیل میں فلسطینی کی ہلاکت پر ہنگامے

آخری وقت اشاعت:  پير 25 فروری 2013 ,‭ 14:54 GMT 19:54 PST

عرفات کے نمازِ جنازہ کے وقت ہزاروں کی تعدا میں فلسطینی جنڈے لیے سئیر میں نکل آئے

اسرائیل میں سنیچر کو حراست کے دوران ہلاک ہونے والے ایک فلسطینی شہری کی نمازِ جنازہ غربِ اردن کے ایک گاؤں میں ادا کر دی گئی ہے۔

اس ہلاکت کے بعد غربِ اردن میں اتوار کو ہنگامے ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ تیس سالہ عرفات جرادات جو دو بچوں کے باپ تھے کو تشدد کر کے ہلاک کیاگیاجبکہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے عرفات کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ان کے موت کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیلی سکیورٹی ادارے شین بیٹ کا کہنا ہے کہ عرفات کوگزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی شہری کو پتھر مارنے کے الزام میں ہبرون کے قریب سئیر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیل کے جیل کے حکام کے مطابق عرفات ایک ہفتے بعد میگیڈو جیل میں بظاہر دل کا دورا پڑھنے سے ہلاک ہو گئے۔

تاہم فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں کی طرف سے کیے گئے لاش کے طبی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عرفات کی دو پسلیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں اور ان کے جسم پر زخم کے نشان تھے۔

" عرفات پر شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقعہ ہوئی۔اسرائیل ان کے موت کی ذمہ دار ہے"

فلسطین کے جیل خانہ جات کے وزیر عیسیٰ کاراکے

فلسطین کے جیل خانہ جات کے وزیر عیسیٰ کاراکے کا کہنا ہے کہ’عرفات پر شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقعہ ہوئی۔اسرائیل ان کے موت کی ذمہ دار ہے۔‘

اسرائیل کے وزیر صحت کے مطابق عرفات کو چوٹیں ان کو طبی امداد دینے کے دوران آئیں اور ان کے پوسٹ مارٹم سے ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

عرفات کی نمازِ جنازہ کے وقت ہزاروں کی تعدا میں فلسطینی جنڈے لیے سئیر میں نکل آئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق الاقصیٰ بریگیڈ کے شدت پسندوں نے ہوائی فائرنگ کی اور عرفات کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

اے ایف پی کے مطابق انہوں جاری ایک بیان میں کہا کہ’ہم یہودیوں کو اس سنگین جرم کا جواب دیں گے اور وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔‘

فلسطینی صدر محمود عباس کے معون یاسر عابد رابو نے کہا کہ اسرائیل کا قیدیوں کے ساتھ سلوک اور یہودی آباد کاروں کے تشدد کی وجہ سے فسلطینیوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

اسرائیل کے وزیر داخلہ آوی ڈیچٹر نے فلسطینیوں پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوا کہا کہ وہ ہمیں ایک ایسے حالات میں لے جانا چاہتے ہیں جہاں بچے مریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں سے تیسری انتفادا شروع ہو سکتی ہے۔

عرفات کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی۔

اسرائیل میں فلسطینیوں قیدیوں کی طرف سے چار دفعہ بھوک ہڑتال پرگزشتہ ایک ہفتے سے غربِ اردن اور یروشلم میں ہنگامے ہوتے رہے۔ جس میں عرفات کی موت کے خبر کے ساتھ شدت آ گئی۔

.

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔