’اوگو چاویس زندگی اور موت کی کشمکش میں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 مارچ 2013 ,‭ 00:21 GMT 05:21 PST

ایک ہفتہ پہلے ہسپتال سے صدر اوگو چاویس کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصاویر جاری کی گئیں تھیں

وینزویلا کے نائب صدر نکولس مدورو کے مطابق ملک کے صدر اوگو چاویس زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

نائب صدر نے وینزویلا کے ٹی وی کو بتایا کہ ’ہمارے کمانڈر بیمار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی ان لوگوں کے لیے وقف کر دی تھی جن کے پاس کچھ نہیں تھا۔‘

نائب صدر نکولس مدورو نےجنہیں صدر اوگوچاویس کا چنا ہوا جانشین سمجھا جاتا ہے، کہا کہ’انہوں نے اپنی صحت کی پروا نہیں کی کیونکہ وہ اپنی زندگی اور روح لوگوں کو دے چکے تھے۔ وہ زندگی اور صحت یابی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔‘

اوگو چاویس نے پہلے جون 2011 میں اعلان کیا تھا کہ وہ کینسر کے مرض کے لیے زیرِ علاج ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کس قسم کا کینسر ہے۔

گزشتہ دسمبر کو حالیہ سرجری کے لیے کیوبا جانے کے بعد صدر چاویس کو منظرِ عام پر نہیں دیکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ سرجری کے بعد صدر اوگو چاویس سانس کی شدید بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اوگو چاویس فروری کے درمیان میں کیوبا سے واپس وینزویلا گئے تھے اور انہو نے ٹوئٹر پر جوشیلے پیغامات بھیجے جس میں انہوں نے کیوبا کی مدد کا اور اپنے حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایک ہفتہ پہلے ہسپتال سے صدر اوگو چاویس کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے تصاویر جاری کی گئیں تھیں جس کے بعد ان کے بارے کچھ نہیں سنا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔