مصر کے لیے امریکی امداد کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  پير 4 مارچ 2013 ,‭ 21:14 GMT 02:14 PST

جان کیری یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے گیارہ ممالک کے غیر ملکی دورے پر ہیں

امریکہ نے مصر کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان اتوار کو امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کے بعد کیا۔

جان کیری نے صدر مرسی سے استدعا کی وہ مصر میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مصر میں اتحاد، سیاسی استحکام اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جان کیری نے مصری عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی معیشت کو درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنے سے اکھٹے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مصر کے لیے اعلان کردہ 45 کروڑ ڈالر میں سے پہلے مرحلے میں 19 کروڑ ڈالر جاری کر رہا ہے۔

اس سے قبل جان کیری نے مصری حکومت سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ چار ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کرنے کے لیے کسی نتیجے پر پہنچنے کی استدعا کی تھی۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے 11 ممالک کے دورے پر ہیں۔

خیال رہے کہ مصر کی حزب اختلاف نے ملک میں جاری مظاہروں کے دوران انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

مصر کی نیشنل سالویشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے انتخابی قواعد صدر مرسی کے اتحادیوں کو فائدہ دیتے ہیں جبکہ محمد مرسی اس کی تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سکیورٹی افواج اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔