’فوربز نے میری دولت کم بتائی ہے‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 6 مارچ 2013 ,‭ 00:08 GMT 05:08 PST
سعودی شہزادہ الولید بن طلال

شہزادہ الولید کے دفتر کا کہنا ہے کہ فوربز کا سرمائے کی قیمت لگانے کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے

سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے امریکی جریدہ ’فوربز‘ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی دولت کا غلط اندازہ لگایا ہے اور انہیں امیر ترین شخصیات کی فہرست میں صحیح مقام نہیں دیا گیا ہے۔

جریدے نے سنہ 2013 میں دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شہزادہ ولید کی دولت کا اندازہ بیس ارب ڈالر لگایا تھا اور انہیں اس فہرست میں چھبیسویں نبر پر رکھا تھا۔

سعودی شہزادے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ فوربز نے جو طریقۂ کار استعمال کیا ہے وہ ناقص ہے کیونکہ وہ مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاروں کو کم تر دکھاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوربز جریدے نے سعودی عرب کے حصص بازار کی قیمتوں کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا حالانکہ وہ میکسیکو جیسی معیشتوں کی قیمتیں قبول کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے ظاہر ہے کہ فوربز مختلف ممالک کے لیے مختلف معیار استعمال کرتا ہے۔

"سعودی شہزادے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ فوربز نے جو طریقہ کار استمعال کیا ہے وہ ناکس ہے کیونکہ وہ مشرق وسطی کے سرمایہ کاروں کو کم تر دکھاتا ہے"

شہزادہ ولید کے دفتر کے مطابق انہوں نے فوربز سے درخواست کی ہے کہ وہ شہزادے کا نام اس فہرست سے نکال دیں۔

شہزادے کی ’کنگڈم ہولڈنگ کمپنی‘ کے چیف فنانشل افسر کے مطابق ’ہم کئی سالوں سے فوربز کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کئی مرتبہ فوربز کو ان کے طریقۂ کار سے متعلق مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں۔ ہم کئی سالوں سے ان سے کہہ رہے ہیں کہ ان چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تاہم اب یہ واٰضح ہوگیا ہے کہ فوربز کا اس بارے میں کچھ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ فوربز ہماری سرمایہ کاری کی صحیح قیمت نہیں لگا رہا ہم اب آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔‘

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔