سعودی عرب سے سزائے موت روکنے کی اپیل

آخری وقت اشاعت:  منگل 5 مارچ 2013 ,‭ 12:55 GMT 17:55 PST
مکہ

حال ہی میں ایک سری لنکن میڈ کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف بھی کافی تنقید ہوئی تھی

انسانی حقوق کے گروہوں نے سعودی عرب میں حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سات مردوں کی سزائے موت کو روکے جنہیں چوری کرنے کی وجہ سے یہ سزا سنائی گئی ہے۔

جب آٹھ سال پہلے یہ جرم سرزد ہوا تھا تو اس وقت ان میں سے کئی بچے تھے۔

ان میں سے ایک شخص کو لٹکایا جائے گا جبکہ باقیوں کو فائرنگ سکواڈ کا سامنا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ان افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مقدمے کی سماعت کو انتہائی غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی برا ہو گا اگر انہیں سزائے موت دے دی گئی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔