امریکہ: جہاز پر چاقو لے جانے کی اجازت

آخری وقت اشاعت:  بدھ 6 مارچ 2013 ,‭ 23:16 GMT 04:16 PST

امریکہ کی ٹرانسپورٹ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ستمبر گیارہ کے حملوں کے بعد پہلی بار وہ چھوٹے چاقو جہاز پر لے جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق پچیس اپریل سے مسافر 2.36 انچ سے چھوٹے سائز کا اور 0.5 انچ سے پتلا چاقو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اب بھی بلیڈ، ریزر اور بکسے کھولنے والے بلیڈ ممنوع ہیں۔

جہاز کا عملہ اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے عملے اور دیگر مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت بلیئرڈ کی سٹکس، سکینگ کے پولز اور ہاکی بھی جہاز پر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی بین الاقوامی رہنما اصولوں کے تحت بنائی گئی ہے اور اس سے مسافروں کا سفر مزید خوشگوار گزرے گا۔

جہاز کے عملے کی یونین نے اس نئی پالیسی کو غلط قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔