جنوبی کوریا جزائر خالی کر دے: شمالی کوریا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 17 مارچ 2013 ,‭ 01:50 GMT 06:50 PST
سرحد

جب سے شمالی کوریا نے نیا جوہری تجربہ کیا ہے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے

شمالی کوریا کی ایک پروپیگنڈہ ویب سائٹ نے جنوبی جزائر کے خلاف حملوں کے لیے خبردار کیا ہے اور رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہاں سے چلے جائیں۔

حکومت سے منسلک یوریمنذوکری ویب سائٹ نے ییونپیونگ جزائر اور دیگر اہداف کا ذکر کیا ہے۔ ان جزائر پر شمالی فورسز نے 2010 میں بھی حملہ کیا تھا۔

شمالی کوریا نے فروری میں اپنے آخری جوہری ٹیسٹ کے بعد سے کئی دھمکیاں دی ہیں۔ جوہری دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ نے ملک پر پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔

امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ اپنے دفاعی میزائل کا رخ مغربی ساحل کی طرف کر دے گا تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے مقابلے کے لیے تیار رہے۔

سیکرٹری دفاع چک ہیگل نے کہا کہ 2017 تک مزید چودہ بیٹریاں الاسکا میں لگا دی جائیں گی۔ پہلے ہی ساحل کے ساتھ تیس بیٹریاں نصب ہیں۔

بارہ فروری کو شمالی کوریا نے جوہری دھماکہ کیا تھا، جو کہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا اس طرح کا تیسرا تجربہ ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس اقدام کی مذمت کی تھی اور حکومت پر پابندیاں سخت کر دی تھیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔