جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں کو تنبیہ

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ نے جنوبی کوریا میں غیر ملکی کمپنیوں، تنظیموں اور سیاحوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔

خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ مسلح تصادم کے نتیجے میں ان کو کوئی نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے ملک میں قائم سفارتخانوں کو بھی تنبیہہ کی تھی کہ اگر جنگ چھڑتی ہے تو شمالی کوریا ان کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب جاپان نے کہا ہے کہ اس نے ٹوکیو میں میزائل مار گرانے والا نظام نصب کردیا ہے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ یہ قدم شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کا کارکن ایک مشترکہ صنعتی زون میں کام کرنے کے لیے نہیں آئے۔

اس کمپلیکس میں جنوبی افریقہ کی مختلف کمپنیوں نے پچاس ہزار شمالی کوریا کے کارکن نوکری پر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے کارکنوں کو مشترکہ صنعتی زون میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا اور اس فیصلے کو دونوں ممالک کے پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید خرابی کی نشانی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں