’اپنا جغرافیہ صحیح کرلیں‘

امریکہ میں چیک ریپبلک کے سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ بوسٹن دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث افراد چیچنیا سے تھے نہ کہ چیک ریپبلک سے۔

چیک سفارتخانے کو یہ بیان اس وقت جاری کرنا پڑا جب سوشل میڈیا پر چند افراد نے ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق چیک ریپبلک سے بتایا۔

امریکہ میں چیک ریپبلک کے سفیر نے بیان میں کہا ہے کہ چیک ریپبلک وسطی یورپ میں کا ایک ملک ہے جبکہ چیچنیا جن سے ان مبینہ شدت پسندوں کا تعلق ہے روس کا حصہ ہے۔

تاہم چیک ریپبلک کے شہری اتنے مہذب نہیں تھے۔ انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ وہ اپنا جغرافیہ سہی کریں۔

چیک ریپبلک کے ایک شہری نے ٹوئٹ کیا ’ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔ ہم صرف بیئر پیتے ہیں۔‘

اسی بارے میں